روس میں یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے82 ہزار عقیدت مندوںکا یخ بستہ پانی میں مقدس غسل

Jan 21, 2013


ماسکو (اے پی پی) روس کے دارلحکومت ماسکو میں یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے82 ہزار سے زائد روسی عقیدت مندوں نے مذہبی تہوار کے موقع پر نصف شب یخ بستہ پانی میں ڈبکی لگا مقدس غسل کیا۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب منفی13 ڈگری سینٹ گریڈ میں ماسکو اور گردونواح میں 82 ہزار عقیدت مندوں نے دریاﺅں،تالابوں اور جھیلوں کے اوپر برف کی جمی تہہ توڑ کر تین ڈبکیاں لگائیں۔یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے عقیدت مند ہرسال یوحنی صباغ کی جانب سے حضرت عیسیؑ کا دریائے اردن میں ببتیسمہ کرانے کی یاد میں19 جنوری کی نصف شب خصوصی تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔
مقدس غسل

مزیدخبریں