لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ علماءاور مشائح کو حجروں سے نکل کر اسلام کے نفاذ کے لیئے عملی کردارادا کرنا ہو گا، طاہرالقادری حکومت کا تحتہ الٹانے گے تھے حکومتی تحتہ تو نہ الٹ سکا لیکن ان کا لانگ مارچ ہی الٹ گیا۔ گزشتہ روز علماءکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے نام پر لانگ مارچ ناکام ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی کے نفاذ کے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے۔
علماومشائخ کو حجروں سے نکل کر نفاذ اسلام کی جدوجہد کرنا ہو گی:زبیر احمد ظہیر
Jan 21, 2013