حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) دریائے چناب کے کٹاﺅ میں اضافہ سے برج بھیاں میں پانی داخل ہو گیا، 10کے قریب مکانات پانی میں بہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ قادر آباد دریائے چناب کے مقام پر اچانک پانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے دریائے چناب کا کٹاﺅ شدت اختیار کر گیا جس کے باعث نواحی گاﺅں برج بھیاں کے 10مکان پانی میں بہہ گئے۔ یہاں رہائش پذیر افراد نے مشکل سے اپنی جانیں بچائیں اور کھلے آسمان تلے شدید سردی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
چناب کٹاﺅ