لاہور (آئی این پی) فلم ساز تنویر فاطمہ رحمن نے کہا ہے کہ فلم ”تیری میری کہانی“ پر کام شروع ہو چکا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ چھ ماہ کے اندر اندر فلم کو مکمل کر لیا جائے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم ساز تنویر فاطمہ رحمن نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری فلم نہ صرف انتہائی کم عرصہ میں مکمل ہو بلکہ میری یہ بھی کوشش ہے کہ فلم کامیاب ہو اور پاکستان کے سینماﺅں میں جو ویرانیاں نظر آتی ہیں ان کو دور کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ شائقین میری فلم دیکھنے کیلئے سینماﺅںکا رخ کریں۔