پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے گذشتہ ہفتے ریکوزیشن جمع کروائی گئی تھی۔ پیپلپزپارٹی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکڑطاہرالقادری کے دھرنے اور وزیراعظم کے خلاف عدالت کی جانب سے رینٹل پاورکیس میں گرفتاری کا حکم آنے کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پرنگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے تجاویز دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے صوبائی اسمبلی میں موجود مسلم لیگ قاف، فنکشنل لیگ، متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں سے پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے رابطے شروع کردئیے ہیں۔ اجلاس سے قبل ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں حکومت اوراپوزیشن کے ارکان ایجنڈے کا بھی تعین کریں گے۔
سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پرآج سہ پہرصوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔
Jan 21, 2013 | 09:20