قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس آج شام چار بجے منعقد کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال سمیت دیگر امور پر بحث ہوگی۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوں گے۔ اجلاس الگ الگ بلائے گئے ہیں اور دونوں کا آغاز شام چار بجے ہوگا۔ اجلاس سے قبل دونوں ایوانوں کے ہاؤس بزنس ایڈوائرزی اجلاس ہوں گے جس میں اجلاس کے جاری رہنے کے دن کا تعین کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے معمول کا ایجنڈا ترتیب دیا گیا ہےجبکہ بہاولپور صوبے کی بحالی کا بل بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، پیٹرول کی قلت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں بشیر بلور کو عالمی امن ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔ یہ قرارداد مختلف جماعتوں کے ارکان پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...