آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکانےدفاعی چیمپئن روس کی ایلینا ویسننا کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں چھ ایک اور چھ ایک سے ہراکرکوارٹرفائنل میں جگہ بنائی. کوارٹرفائنل میں آزارینکا کامقابلہ سویتلانہ زینسٹوا سے ہوگا. سابق عالمی نمبر دو روس کی سویتلانہ زینسٹوا نے سابق عالمی نمبر ایک کیرولین زونیکی کےخلاف چھ دو،،دو چھ اور سات پانچ سے فتح حاصل کرکے کوارٹرفائنل کےلیے پیش قدمی کی.