پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی سلیکشن کمیٹی کو سپرلیگ میں شامل ستر کرکٹرز کےناموں کی فہرست تیار کرنے کاٹاسک دیدیا، کمیٹی پندرہ فروری تک نام فائنل کرے گی.

انیس جنوری کی شام نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں منعقد ہونے والےاجلاس میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اورمحمد حفیظ سیمت بھارت کے خلاف سیریزمیں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کوپاکستان سپر لیگ کے مینجنگ ڈائریکٹر سلمان سروربٹ نےسپرلیگ کی تفصیلات سےآگاہ کیا، ذرائع کے مطابق اس موقع پرچئیرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف نےکھلاڑیوں کوبتایا کہ قومی سلیکشن کمیٹی ڈومیسٹک سیزن اورانٹرنیشنل مقابلوں میں کارکردگی کومدنظررکھتے ہوئےسترقومی کرکٹرز کے ناموں کوحتمی شکل دے کر فہرست پندرہ فروری تک کرکٹ بورڈ کے حوالےکرے گی۔ سلیکشن کمیٹی ہی اس بات کا بھی تعین کرے گی کہ کون سا کرکٹر مجوزہ پانچ کیٹیگریز میں سے کس کیٹیگری میں شامل ہوگا۔ جس پرمصباح الحق ،محمد حفیظ اورسیئنرزکھلاڑیوں نے تخفطات کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ صرف سلیکشن کمیٹی کو سپرلیگ کےسیاہ اورسفید کا مالک نہیں بنایا جا سکتا۔ سلیکٹرزسترکرکٹرز کی حتمی فہرست مرتب کرتے وقت کپتانون سےبھی مشاورت کریں۔

ای پیپر دی نیشن