فرانسیسی اخبارکے مطابق سابق سربراہ آئی ایم ایف اسٹراس کاہن نے ہوٹل ملازمہ کوپندرہ لاکھ ڈالرادا کرکے زیادتی کیس میں خود کوبچایا۔

آئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومنیک اسٹراس کاہن کونیویارک میں ہوٹل ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش پندرہ لاکھ ڈالرمیں پڑی۔ فرانسیسی اخبارکے مطابق اسٹراس کاہن نے خفیہ سمجھوتے کے تحت ہوٹل ملازمہ کوپندرہ لاکھ ڈالرادا کرکے اپنی جان چھڑائی تھی۔ اسٹراس کاہن نے مئی دو ہزار گیارہ میں نیویارک میں ہوٹل کی ملازمہ نفیسہ تو دیالو کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی تھی۔ اس وقت وہ آئی ایم ایف کے سربراہ تھے۔ نفیسہ نے عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ دائرکیا اورکیس میں ملوث ہونے پرانہیں اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

ای پیپر دی نیشن