اسامہ بن لادن پرمبنی آسکرایوارڈ کےلئے نامزد ہالی وڈ فلم "زیرو ڈارک تھرٹی "کی ڈائریکٹر کوامریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کےاعلیٰ حکام نےخفیہ معلومات فراہم کیں.

اس بات کا انکشاف فلم کے ٹرانسکرپٹ سے ہوا جو رواں ہفتے جارج واشنگٹن یونیورسٹی نے شائع کیا ہے،برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق فلم کی ڈائریکٹر کیتھرین بیگلو اور ان کےاسکرین رائٹنگ شراکت دار مارک باؤل کو امریکی اعلیٰ انٹیلی جنس حکام نے 45 منٹ کی ملاقات کے دوران اسامہ بن لادن آپریشن کے روڈ میپ سے آگاہ کیا۔ فلم ساز کو اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے نیوی سیلز نے بھی معلومات فراہم کیں۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے انتہائی غیر ذمہ داری سے سیاسی نظریات رکھنے والی ڈائریکٹر کو اسامہ آپریشن کی معلومات تک رسائی دی گئی۔اس سےپہلے اسامہ بن لادن آپریشن کے حوالے سے امریکا نے معلومات سامنے لانے سے انکار کردیا تھا۔امریکا کے جوڈیشل واچ نامی گروپ نے اوباما انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ خفیہ معلومات فراہم کرکے انتخابات کے دوران اپنی مہم کو تقویت فراہم کرنا چاہتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن