موڈیز انویسٹرز سروسز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی کشیدگی کے باعث معاشی مسائل حل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ پاکستان کو معیشت کی بحالی کیلئے ان بحرانوں سے نکلنا ہوگا۔ موڈیزکے مطابق پاکستان میں حالیہ سیاسی بحران کے باعث انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے مزید قرضہ ملنے کی توقع کم ہے۔ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ انتخابات کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے نئے قرضہ کا معاہدہ کرے۔
عالمی ریٹنگ کمپنی موڈیز انویسٹرز سروسز کا کہنا ہےکہ سیاسی رسہ کشی کے باعث پاکستان میں معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتےہیں۔
Jan 21, 2013 | 13:11