کامران فیصل کی موت پرملک بھرمیں نیب ملازمین اورتفتیشی افسران نے قلم چھوڑ ہڑتال کی جبکہ لاہورسمیت متعدد شہروں میں نیب اہلکاروں نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔

وزیراعظم اوردیگراعلٰی شخصیات کے خلاف رینٹل پاورسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے نیب کے افسرکامران فیصل کی پراسرارموت پراسلام آباد نیب ہیڈ کوارٹرزسمیت ملک بھرمیں نیب کے تفتیشی افسران اورملازمین سوگ میں مبتلا ہیں۔ لاہورمیں ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں جبکہ دیگرشہروں میں بھی نیب کے تفتیشی افسران نے قلم چھوڑہڑتال کررکھی ہے۔ نیب کے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ کامران فیصل کی پراسرارموت کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ تاکہ اس میں ملوث افراد کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے۔ نیب ملازمین کا کہنا ہے کہ حساس کیسزکے تفتیشی افسران کومکمل سکیورٹی اورتحفظ فراہم کیا جائے جبکہ کامران فیصل کے اہل خانہ کی مناسب مالی معاونت بھی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن