بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج شام چاربجے طلب کرلیا گیا۔

اسپیکربلوچستان مطیع اللہ آغا نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اٹھارہ ارکان کی ریکوزیشن پر آج شام چار بجے طلب کرلیا ہے۔اس سے قبل گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پندرہ جنوری کو بلایاتھا جس کا ایجنڈا غیر سرکاری معاملات بتاناتھا تاہم ارکان نے بلوچستان میں گورنر راج کی مخالف قرارداد پاس کی، جس کے بعد گورنراجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن