پولیس کےمطابق رمضان عرف رمضانی اپنے دیگرساتھیوں کےہمراہ صوفی موڑ کےعلاقےمیں شہریوں کو لوٹنےمیں مصروف تھا کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کےتبادلےمیں رمضان عرف رمضانی اپنےدوساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او جھنگ اخترلالیکا نےبتایا ہے کہ تینوں ملزمان سنگین نوعیت کےواقعات میں ملوث تھےاور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےلئے چیلنج بنے ہوئے تھے۔ہلاک ہونےوالے ڈاکوؤں میں رمضان بلوچ عرف رمضانی،امان اللہ سیالی اور ان کا ساتھی شامل ہیں۔اخترلالیکاکاکہناتھا کہ ہلاک ہونےوالا ڈاکو رمضان متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جس پر حکومت کی جانب سےدس لاکھ انعام مقرر کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ ڈاکو رمضانی نے گزشتہ دنوں مقابلے کے دوران تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیاتھا جس کےبعد وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔
جھنگ میں صوفی موڑ کےعلاقےمیں مبینہ پولیس مقابلےمیں رمضان عرف رمضانی ڈاکودوساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
Jan 21, 2013 | 14:55