لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے علمائے کرام کے 9نکاتی متفقہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے تحت مساجد، امام بارگاہوں اور دوسری محافل میں لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے علمائے کرام کے خلاف 12اضلاع میں مقدمات درج کر لئے ہیں۔ 9نکاتی اس ضابطہ اخلاق کے تحت لاﺅڈ سپیکر کا ناجائز استعمال خلفائے راشدینؓ، اہل بیتؓ کی توہین، کسی کے خلاف نفرت انگیز لٹریچر چھاپنا، کسی کو کافر قرار دینا جرم قرار پایا ہے۔ اس ضابطہ اخلاق پر تمام ڈی سی اوز، ڈی پی اوز عملدرآمد کروائیں گے۔ پاکستان علماءکونسل کے مطابق ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سے امن، رواداری کی فضا پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔