پنجاب کو 2014ءمیں پولیو فری بنانے کا ہدف ضرور حاصل کرلینگے: خواجہ عمران نذیر

Jan 21, 2014

لاہور(نیوزرپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب سے صحت مند پاکستان بنے گا اور 2014میں پنجاب کو پولیو فری بنانے کا ہدف ضرور حاصل کیا جائے گا-انہوں نے یہ بات انسداد پولیو کی قومی مہم کے سلسلے میں میوہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے موقع پر کہی- ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز، ڈائریکٹر ہیلتھ (ای پی آئی)ڈاکٹر منیر احمد، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری اس موقع پر موجود تھے- خواجہ عمران نذیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حساس علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکورٹی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے-انہوں نے بتایا کہ تین روزہ مہم کے دوران صوبہ بھر میں ایک کروڑ 70لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 39ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں