امریکی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے پر پاکستان کا اظہار مایوسی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے امریکی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستانی شہری ہے۔ شکیل آفریدی نے پاکستان کے قانون کی خلاف ورزی کی۔ شکیل آفریدی کے عمل سے انسداد پولیو مہم کو شدید دھچکا لگا۔ اسکا کیس پاکستانی عدالتوں میں چل رہا ہے، انکے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا۔ امریکی بل میں 33 ملین ڈالر امداد روکنے کی تجویز سے مایوسی ہوئی۔ شکیل آفریدی کیس میں امریکی امداد مشروط کرنا باہمی تعاون کی روح کے مطابق نہیں۔ پاکستان اور امریکہ قریبی تعاون پر مبنی تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن