عمران دہشت گردی میں ملوث افراد کا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں: پرویز رشید

عمران دہشت گردی میں ملوث افراد کا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ایجنسیاں) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان دہشت گردوں کا نام لیکر مذمت کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان دہشت گردی میں ملوث افراد کا نام لیتے ہوئے بھی شرماتے ہیں۔ عمران خان حوصلہ کریں، دہشت گرد کارروائی کی ذمہ داری لینے والوں کا نام لیکر مذمت کریں۔ عمران خان دہشت گردی قبول کرنے والوں کی مذمت کے بجائے الزام حکومت پر لگا رہے ہیں۔ کپتان اپنے اندر حوصلہ پیدا کرتے ہوئے حملہ آوروں کا نام بھی لیں۔ عمران خان راولپنڈی اور بنوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے والوں کا نام لے کر مذمت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان الزام اس شخص پر نہیں دھرتے جس نے دہشت گردی کا ورثہ جمہوری حکومتوں کو دیا۔ پرویز رشید نے کہاکہ خان صاحب ذمہ داروں کا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں۔
پرویزرشید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...