نوازشریف نے طالبان سے مذاکرات کا سنہری موقع ضائع کردیا: یوسف رضا گیلانی

ملتان (این این آئی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے طالبان سے مذاکرات کا سنہری موقع ضائع کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے موقف پارلیمنٹ میں دیں گے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے ہمیشہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیکر ہی اقدامات کئے تاہم موجودہ حکومت پارلیمنٹ کو انڈر مائن کررہی ہے جس کی وجہ سے ملکی مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔امریکی دھمکیوں سے پاکستان امریکہ تعلقات متاثر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بنوں اور راولپنڈی قابل مذمت ہے تاہم حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ عالمی تعلقات کی نفی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...