سری نگر/ مظفر آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور بھارت کے درمیان آر پار تجارت کی معطلی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، تجارت کے بعد سری نگر، مظفر آباد امن بس سروس بھی بند کر دی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں آر پار تجارت کے دوران منشیات سمگلنگ کے الزام میںگرفتار ہونے والے ڈرائیور کے لئے سفارتی استثنیٰ مانگ لیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے مرکزی حکومت کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے، تیسرے روز دونوں ممالک کے درمیان آر پار تجارت کا سلسلہ بھی معطل ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حکام اسلام آباد سنٹر پر 100کلو گرام منشیات سمگلنگ کر نے کے الزام میں گرفتار کئے جانے والے پاکستانی ڈرائیور شفیق کو سفارتی استثنیٰ دے کر رہا کر دیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر کے ڈویژنل کمشنر شیلندر کمار نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ پاکستانی ڈرائیور بادام کے ٹرک میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑا گیا ہے۔ ایس پی بارہ مولہ نے ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ پکڑی گئی منشیات کا سائنسی جائزہ لیا جس کے بعد ہی ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ سرحد پار سے آنے والے دیگر 48 ٹرکوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔18جنوری کو پاکستانی حکام نے چکوٹھی ٹریڈ سنٹر پر ہمارے 27 ٹرک پکڑلئے اور انہیں واپس آنے کی اجازت نہیں دی۔ ڈویژنل کمشنر کے مطابق ہم نے پاکستانی حکام کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان لوگوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ منشیات رکھنا یا اسے سمگل کرنا سنگین جرم ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ جب تک آر پار تجارت کا تنازعہ حل نہیں ہوتا تب تک سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان امن بس سروس معطل رہے گی۔ علاوہ ازیں پاکستان نے لائن آف کنٹرول سے امن بس سروس کو تجارت کی بحالی سے مشروط کر دےا ہے۔ اسلام آباد اوڑی میں براﺅن شوگر کی کھیپ برآمد کرنے کے بعد پاکستانی ڈرائیور کی گرفتاری کے معاملے نے ا±س وقت ایک نیا ر±خ اختیار کرلیا جب پاکستانی حکام نے کمان پوسٹ پر منعقدہ میٹنگ کے دوران کاروان امن بس سروس کو تجارت کی بحالی سے مشروط کردیا۔ اس دوران مظفرآباد میں 27 اور اوڑی میں 49 ڈرائیور اور ا±ن کی گاڑیاں تنازعہ کی وجہ سے بند ہو کر رہ گئیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کی ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ مظفر آباد کے ساتھ میٹنگ بھی ناکام ہوگئی ہے۔
بس سروس بند