پشاور (آن لائن) تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیری مزاری نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ملک بھر کے اخبارات میں عمران خان نے بنوں دھماکے میں تحریک طالبان کی طرف سے ذمہ داری قبول کرنے پر مذمت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان نے بنوں دھماکے کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کرنے پر مذمت کی تھی اور ملک بھر کے اخبارات میں عمران خان مذمتی بیان شائع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو اخبارات تک رسائی حاصل نہیں ہے تو اخبارات کی کاپیاں بھجوانے کو تیار ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا لاعلمی کا اظہار مناسب نہیں اور انہیں باخبر رہنا چاہیے۔
شیریں مزاری
عمران نے بنوں دھماکے میں طالبان کی ذمہ داری قبول کرنے کی مذمت کی تھی: شیریں مزاری
عمران نے بنوں دھماکے میں طالبان کی ذمہ داری قبول کرنے کی مذمت کی تھی: شیریں مزاری
Jan 21, 2014