سلمان خان نے گجرات کے مسلم کش فسادات پر نریندر مودی کو کلین چٹ دےدی، عوام وزیراعظم بنانےکا فیصلہ کرے: بالی وڈ سپرسٹار

سلمان خان نے گجرات کے مسلم کش فسادات پر نریندر مودی کو کلین چٹ دےدی، عوام وزیراعظم بنانےکا فیصلہ کرے: بالی وڈ سپرسٹار

احمد آباد (آئی این پی) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان اپنی نئی فلم جے ہو کی تشہیر کے لئے ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کی حمایت میں اتنے آگے چلے گئے کہ انہوں نے 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات پر نریندر مودی کو کلین چٹ ہی دے ڈالی۔ گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں پتنگ فیسٹیول کے دوران سلمان خان اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لئے گئے جہاں ان کی ملاقات ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہندو انتہا پسند رہنما نریندر مودی سے ہوئی، اس دوران انہوں نے مودی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے یہ منطق بھی پیش کی کہ بھارتی عدالت نریندر مودی کو گجرات فسادات سے بری قرار دے چکی ہے اس لئے انہیں اس پر معافی بھی نہیں مانگنی چاہئے۔ نریندر مودی بہت اچھے انسان ہیں اور ان کے دور اقتدار میں گجرات نے بہت ترقی کی اب اگر انہیں وزیراعظم بنانا ہے تو اس کا فیصلہ عوام کرے۔
سلمان خان/مودی

ای پیپر دی نیشن