پاکستان میں خواتین میں سگریٹ نوشی کی شرح 9 فیصد تک جا پہنچی برطانوی میڈیا کی رپورٹ

پاکستان میں خواتین میں سگریٹ نوشی کی شرح 9 فیصد تک جا پہنچی برطانوی میڈیا کی رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی خواتین میں سگریٹ نوشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ ٹن سے زائد تمباکو فروخت ہوتا ہے۔ پہلے نوجوان خواتین میں نوجوان مرد حضرات کے مقابلے میں سگریٹ نوشی کی شرح 4 کے مقابلے میں ایک تھی جو اب دو کے مقابلے میں ایک ہو گئی ہے۔ گاﺅں میں جو خواتین حقے کا استعمال کرتی ہیں وہ سگریٹ نوشی کے علاوہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جہاں پاکستان میں عورتوں کے سگریٹ پینے کو معیوب سمجھا جاتا ہے وہیں عورتوں میں تمباکو نوشی کی شرح 9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
خواتین / سگریٹ نوشی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...