لاہور+ فیصل آباد (خصوصی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے چیلے سیاسی سمجھ بوجھ سے یکسر عاری ہیں، بڑھکیں مارنے کی بجائے کچھ کر کے دکھائیں۔ لاہور اور راولپنڈی میں بیان جاری کرنے کی بجائے وہ خیبر پی کے میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کریں۔ خیبر پی کے حکومت کی ناقص کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت پر بے بنیاد الزام تراشی سے پہلے عمران خان عوام کو خیبر پی کے حکومت کی 8 ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کریں۔ خیبر پی کے میں امن وامان کی ابتر صورتحال اور انتظامی امور کی بدحالی عوام کے سامنے ہے۔ پنجاب گڈگورننس اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے اور یہاں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل وشفافیت کی تعریف عالمی اداروں نے بھی کی ہے۔ لاہور میں فلاپ ریلی کے بعد عمران خان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ وہ جتنی چاہے بڑھکیں مار لیںاب عوام ان پر اعتماد نہیں کریں گے۔ دھاندلی کا شور مچانے کے علاوہ عمران خان کو کوئی کام نہیں آتا۔ عمران خان کو ایک منجھے ہوئے سیاست دان کی طرح بیان بازی کی بجائے ملک کو مسائل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ علاوہ ازیں رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو درپےش دہشتگردی کے ناسور اور انرجی بحران کے خاتمے کے لئے سنجےدہ اقدامات کررہی ہے تاہم دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے سےاسی قےادت سمےت تمام طبقات کو اتفاق رائے اور ےکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ قومی اتحاد سے اس چےلنج مےںکامےابی حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے ےہ بات گورنمنٹ اےم سی بوائز ہائی سکول مدنی چوک سمن آباد مےں 3کروڑ 72لاکھ روپے کے فنڈز سے اضافی تعلےمی بلاک کے سنگ بنےاد رکھنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزےرقانون نے بنوں اور آر اے بازار راولپنڈی مےں دہشتگردی کے حالےہ واقعات کی شدےد مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے سنگےن مسئلہ پر بعض سےاستدانوں کی طرف سے سےاسی دکانداری چمکانے اور قوم کو الجھاﺅ کا شکار کرنے کی بجائے مثبت سوچ اورطرز عمل کے ساتھ قومی اتفاق رائے کے لئے آگے بڑھنا چاہئے تاکہ ملک کی ترقی کی راہ مےں حائل ان رکاوٹوں کو دور کرنے کا حل تلاش کےا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک مےں گزشتہ 10سال کے دوران بجلی کی پےداوار کا کوئی منصوبہ شروع نہےں کےا گےا جس کی وجہ سے آج بحرانی کےفےت ہے۔ حلقہ پی پی 70 مےں لوگوں کو بنےادی سہولتےں ان کی دہلےز پر فراہم کرنے کے لئے رےکارڈ ترقےاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہےں جن مےں تعلےم وصحت کے منصوبے ترجےحات مےں شامل ہےں۔ انہوں نے کہا کہ 56بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال سمن آباد کو بڑھتی ہوئی ضرورےات کے پےش نظر 200 بستروں تک توسےع دےں گے۔ اس موقع پر ای ڈی او (اےجوکےشن) شاہدہ سہےل نے کہا کہ صوبائی وزےرقانون کی علم دوستی کا ثبوت ہے کہ وہ سکولوں مےں تمام تر سہولتوں کی فراہمی مےں گہری دلچسپی لے رہے ہےں۔ قبل ازےں صوبائی وزےرقانون نے سنگ بنےاد کی تختی کی نقاب کشائی کی اور منصوبے کے تعمےراتی معےار کا جائزہ لےا۔ انہوں نے سکول مےں لائبرےری کا افتتاح بھی کےا۔ علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت دہشت گردوں کی طرف سے کئے جانے والے حملوں سے نمٹنے میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف ان حالات میں بیوقوف سیاستدانوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوالات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دہشت گردی کے بارے میں عمران خان کا بیان انتہائی احمقانہ ہے۔ سکیورٹی اداروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب بیوقوف سیاستدانوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوالات کا بھی سامناکرنا پڑتا ہے۔
رانا ثناء