لاہور (این این آئی) یونان سے ڈیپورٹ ہونیوالے 36 پاکستان لاہور پہنچ گئے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد گھروں کے روانہ کر دیا گیا۔ یونان حکومت نے تمام پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور بھیجا۔ یہ تمام افراد یونان کی مختلف جیلوں میں ایک سال سے زائد قید کاٹ چکے ہیں جس کے بعد یونان حکومت نے انہیں ڈیپورٹ کر کے واپس پاکستان بھیج دیا۔ لاہور پہنچنے پر امیگریشن حکام نے تمام افراد کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد گھروں کو رانہ کردیا ہے۔
ڈی پورٹ پاکستانی