لاہور (پ ر) توحید پارک گلشن راوی میں جگہ جگہ کھڑا گندہ پانی جوہڑوں کا منظر پیش کررہا ہے۔ ہر طرف پڑے گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنے لگا۔ شکایات کے باوجود صفائی کا مناسب بندوبست نہ ہونے سے علاقہ کے مکین موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ رہنما مسلم لیگ ن اعجاز احمد نے کہا کہ متعدد مرتبہ اعلیٰ حکام کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کیا لیکن شکایات کے باوجود اس مسئلہ کا ازالہ نہیں ہوسکا۔ انہوں نے ایم ڈی واسا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔