لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے خلاف جمعہ 24جنوری کو یومِ امن منایا جائے گا۔ اس روز جمعہ کے اجتماعات میں قتل ناحق کے خلاف خطباتِ جمعہ دیئے جائیں گے اور عوام سے امن پسندی کا عہد لیا جائے گا اور مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔