اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) انڈونیشیا کے اعلی سطح کے فوجی وفد نے گزشتہ روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل لوڈوک فریڈرک اس وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ و باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔ انڈونیشیا کا وفد فوجی تربیت کے اداروں کا بھی دورہ کرے گا۔
آرمی چیف سے انڈونیشیا کے اعلی سطح کے فوجی وفد کی ملاقات، پیشہ وارانہ و باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
Jan 21, 2015