پاکستان، افغانستان بارڈر کے قریب نوجوان کھائی میں گر کر جاں بحق، نعش اٹھانے کے دوران افغان فورسز کی فائرنگ، بھگدڑ مچ گئی

لنڈی کوتل (آئی این پی) پاکستاین افغانستان بارڈر کے قریب نوجوان گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہو گیا، اٹھارہ سالہ جوان واحد شاہ ولد اسراف گل سکنہ پسید خیل شینواری پاک افغان بارڈر طورخم سے پیدل اپنے گائوں کو دشوار گزار پہاڑی راستہ میں جا رہا تھا کہ اسکا پائو ںپھسل گیا اور کھائی میں گر کر شدید زخمی ہو گیا، مقامی لوگوں نے اسے لنڈی کوتل ہسپتال پہنچایا تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ جب مقامی لوگ نعش اٹھا رہے تھے تو افغان فورسز نے ہوائی فائرنگ کر دی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...