لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ثناءنے کہا ہے کہ 2015ءاس اعتبار سے میرے لئے خوش قسمتی کا سال ہے کہ جس میں میری فلم ریلیز ہو رہی ہے ، فلم ” لاہوریا تے پشوریا “ کافی عرصہ قبل مکمل ہو چکی تھی مگر بعض وجوہات کی بنا پر اس کی نمائش میں تاخیر ہو گئی تھی مگر خوشی کی بات ہے کہ 2015ءمیں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم میں میرا مرکزی کردار ہے ۔ فلم میں میرا شان ، لیلیٰ اور ارباز خان کے بنیادی کردار ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم شائقین کے معیار پر پورا اترے گی اور اس کی کامیابی سے فلمسازی کا مثبت رحجان پیدا ہو گا ۔ثناءنے کہا کہ بہت جلد ان کے زیر تکمیل پراجیکٹ مختلف ٹی وی چینلز سے آن ائیر ہو جائیں گے ۔
فلم ”لاہوریا تے پشوریا“ میں میرا مرکزی کردار ہے: اداکارہ ثناء
Jan 21, 2015