سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے سندھ حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا،،انہوں نے کہا کہ حکومت نے بد انتظامی میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ایک روز کی بارش نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہےجرائم پیشہ عناصر کے حوالے سے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی آپریشن کے بارے میں لاعلم نظر آتی ہے ،،پولیس میں میرٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہےانسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے فوج کی ضرورت بھی پڑے تو مدد لے لینی چاہیسابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ سات سال میں اتنی ناقص حکومت نہیں دیکھی ،امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہےانہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد حکومت کی سرپرستی میں کام کررہےہیں کافی عرصے بعد اسمبلی میں نظر آنے والے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث نہیں آسکاآج جان و مال کی پرواہ کیے بغیر عوام کے مسائل کی بات کروں گااپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی شہریار مہر بھی حکومت سندھ پر برسےکہا کہ سندھ میں جو ہورہا ہے،وہ تو کسی مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا
ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے بد انتظامی میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہےانسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے فوج کی ضرورت پڑے تو مدد لے لینی چاہیے
Jan 21, 2015 | 15:02