تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پٹرول بحران کی ذمہ دار حکومت ہے ،بحران پرنہ کسی وزیرکوہٹایا گیا اورنہ کسی نے استعفی دیا

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ  پٹرول بحران پروزراء ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں جبکہ حکومت اس بحران کی ذمہ داری نہیں لے رہی،حکومت کوذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیئے تھی شیری مزارانہوں نے کہا کہ حکومت قوم کوبتائے کہ مسئلے کے حل کیلئےکیااقدامات کیے ہیں ، گھوسٹ حکومت  کواقتدار میں رہنے کاکوئی جواز نہیں اوروہ ناکام ہوچکی ہے،شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سارابوجھ فوج پرڈال دیا ہے اورداعش کی حمایت کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کررہی

ای پیپر دی نیشن