لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے پٹرول کی قلت کےخلاف درخواست کی سماعت کی،وزارت پٹرولیم کے ڈائریکٹرلیگل نےعدالت کو آگاہ کیا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی سےطلب بارہ ہزار میٹرک ٹن روزانہ سے بڑھ کر چالیس ہزار میٹرک ٹن ہو گئی ہےجس سے بحران پیدا ہوا،انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپلائی بڑھانے سے صورتحال معمول پر آ چکی ہے،درخواست گزارصفدر شاہین پیرزادہ نے عدالت کو بتایاکیا کہ اوگرا میں ممبر پٹرولیم کی سیٹ ہی خالی ہے،پٹرولیم کےحوالے سےاداروں کی کوئی پالیسی ہی نہیں ہے
لاہورہائی کورٹ نےقرار دیا ہے کہ ملک کو ایڈہاک طریقے سے چلایاجارہاہے،حکومت کی نااہلی سے بچے سکول نہیں جاپا رہے،کاروبار بھی ٹھپ ہوکررہ گیا ہےجب کہ شہریوں کے بنیادی حقوق بھی متاثرہوئے ہیں،ہرصورت معاملےکی تہہ تک پہنچ کررہیں گے
Jan 21, 2015 | 17:26