گرینڈ سلیم ایونٹ کے ویمنز ایونٹ میں عالمی نمبر دو شراپووا کا مقابلہ تھا ہم وطن کھلاڑی الیگزینڈرا پینووا سے توقع کی جارہی تھی کہ شراپووا با آسانی میچ جیت جائیں گ،لیکن ناتجربہ کار پینووا نے شراپووا کو شکست کے دہانے پر لا کھڑا کیا،شراپووا نے پہلا سیٹ میں باآسانی چھے ایک سے جیتا،دوسرا سیٹ پینووا کے نام رہا جو انہوں نے چار چھ کے اسکور سے اپنے نام کیاتیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں میچ اور بھی سنسنی خیز ہوگیا ایک وقت پر پینووا نے پانچ چار کی برتری حاصل کرلی تھی لیلن شراپوا نے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سات پانچ سے سیٹ جیت کر ٹورنامنٹ میں اپنا سفر جاری رکھا،مینز ایونٹ میں برطانوی سٹار اینڈی مرے کو ذیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا،عالمی نمبر چھ نے مقامی کھلاڑی مٹیوو ماٹو سیوچ کو چھے ایک،،چھے تین اور چھے دو سے زیر کرکے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی،