نادرا نے ایک لاکھ 30ہزار افغان شہریوں کو بلیک لسٹ کر دیا

Jan 21, 2016

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی شہریت حاصل کرنے والے 1لاکھ 30ہزار افغان شہریوں کو نادرا نے تصدیق کرکے بلیک لسٹ کر دیا ہے، مذکورہ افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کی تاریخ میں توسیع کے وقت سکیورٹی اداروں نے تصدیق کرکے مشکوک قرار دیا جس پر نادرا نے کارروائی کی ہے جبکہ رواں سال کے آخر تک مزید 1لاکھ افغان شہریوں کو ’’فیملی ٹری‘‘ نہ ہونے پر مشکوک قرار دیا جا سکتا ہے۔ نادرا ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وفاق سمیت ملک بھر میں افغانی شہریوں نے جائیدادیں اور کاروبار کو وسعت دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں اسی وجہ سے افغان شہریوں کی شناخت کرنے میں متعلقہ اداروں کو دشواری کا سامنا ہے تاہم متعلقہ ادارے کافی حد تک کامیابی حاصل کرکے ایک لاکھ تیس ہزار جعلی شناختی کارڈ کے حامل افغان شہریوں کا کھوج لگا لیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے جس سے رواں سال مزید ایک لاکھ جعلی شناختی کارڈ کے حامل افغان شہریوں کی شناخت ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سابقہ ادوار میں ملک بھر میں شناختی کارڈ کمپیوٹرائزاڈ ہونے کے وقت 25لاکھ سے زائد افغان شہریوں نے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کر لی تھی۔ 

مزیدخبریں