اسلام آباد (این این آئی) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے تحریک انصاف، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں قائم دفاتر سیل کرنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ وفاقی ترقیاتی ادارے کی جانب سے رہائشی علاقوں میں قائم کمرشل یونٹس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کمرشل یونٹس کی تعداد 1695 سے کم ہو کر 1339 رہ گئی ہے۔ سی ڈی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 356 کمرشل یونٹس کی سرگرمیوں کو رہائشی علاقوں میں بند کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ غیر قانونی کمرشل یونٹس کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔