گوگل پاکستان پر 32 فیصد ٹیکس عائدکیے جانے کا امکان

Jan 21, 2016

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ گوگل پاکستان پر 32 فیصد ٹیکس عائدکیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر افسر نے بتایا کہ گوگل پاکستان کو کسی قسم کی کوئی ٹیکس چھوٹ حاصل نہیں، گوگل انتظامیہ کا موقف ہے کہ مرکزی دفترپاکستان سے باہر ہے، اس لیے ان پر پاکستانی ٹیکس کا اطلاق نہیںہوتا جبکہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوانین کے مطابق گوگل پاکستان پر انکم ٹیکس قانون کی شق 105میں دیئے گئے پروسیجر کے مطابق ٹیکس عائد ہوتا ہے۔

گوگل پاکستان

مزیدخبریں