میر پور (صباح نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع میر پور میں ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 12افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار افراد سے جعلی رہائشی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر میر پور کے مطابق گرفتار افراد کو گھر کرائے پر دینے پر مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔