لاہور(آئی اےن پی)اپوزےشن لےڈر پنجاب اسمبلی مےاں محمودالر شےد نے سانحہ باچا خان ےونےورسٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی مےں مذمتی قرار داد جمع کروادی جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفر ےق کارروائےاں جاری رکھنے کا مطالبہ کر دےا ۔ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی مےں جمع کروائی جانےوالی قرار داد مےں کہا گےا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ےہ اےوان با چا خان ےونےورسٹی مےں دہشت گردی کے واقعے کی شدےد مذمت کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم مےں برابر کے شرےک ہےں اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت ےابی کےلئے دعاگو ہےں۔ ےہ اےوان دہشت گردی کے خلاف آپر ےشن کی مکمل غےر مشروط اور غےر متزلزل حماےت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کر تا ہے کہ وہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردی کا ہمےشہ کےلئے خاتمہ کر ےں اور اس ضمن مےں کسی دباﺅ کو خاطر مےں نہ لاےا جا ئے۔
قرارداد