لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے 15واں کانووکیشن کے اختتامی سیشن میں پاکستان کی دو انٹر نیشنل خواتےن کھلاڑیوں سمےت 922 طلباءوطالبات کو ڈگریاں، مےڈلز اور رول آف آنرز دیئے گئے۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی،وزیرِ تعلیم رانا مشہود احمد خان نے اختتامی روز دوسرے اور تیسرے سیشنز کی صدارت کی۔سید رضا علی گیلانی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کو اینڈومنٹ فنڈ کے لیئے سو ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ21ویں صدی کی سائنس وٹیکنالوجی سے مزین نالج اکانومی کی اصل بنیاد جامعات کی تعلیم وتحقیق ہے۔ تعلیم پر خرچ ہونے والا پیسہ بہترین سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو ترقیاتی کاموں کے لیئے دو ارب روپے کی گرانٹ کی فراہمی پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے بعدازاں رانا مشہود احمد خان نے پاکستان انٹر نیشنل وویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین کو ماسٹر ز ان فزیکل ایجوکیشن کی ڈگری اور سپورٹس میں رول آف آنرزدیا،جبکہ پاکستان کی باسکٹ بال کی ٹیم کھلاڑی زہرہ احمد خان کو بھی بی ایس سی آنرز بائیوٹیکنالوجی کی ڈگری اور باسکٹ بال میں رول آف آنر سے نوازا گیا۔