آئینی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی سے روکا جائے، عمران خان کیخلاف الیکشن کمشن میں درخواست دائر

Jan 21, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست بانی رکن تحریک انصاف اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عمران خان کو آئینی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سے روکا جائے، کسی شخص یا جماعت کو آئینی اداروں کی تضحیک کا کوئی حق نہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آئینی اداروں کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے۔ جھوٹ، تعصب پر مبنی الزامات پر عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے جواب کی جائے۔

مزیدخبریں