نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) تتلے عالی روڈ پر گودام میں چاول سٹاک کرتے ہوئے بوریوں کی ایک بڑی لاٹ گرنے سے سات مزدور نیچے دب کر زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ مزدور (پلیدار) ایک سٹاکسٹ کی طرف سے سٹاک کرنے کی غرض سے چاول کی بوریوں کی گودام میں کافی بلند لاٹیں لگا رہے تھے کہ اچانک ایک بڑی لاٹ ان مزدوروں پر آگری اور سات مزدور نیچے آگئے جس پر قریبی لوگوں نے انہیں نکالا۔ اس کے علاوہ بڈھا گورایہ کے قریب ٹرک اُلٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔