ملک دشمنوں کا سر کچل دیں گے، غداری کرنے والوں کا صفایا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: ترک صدر

Jan 21, 2017

انقرہ (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کونقصان پہنچانے والوں کا سر کچلنے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر اردگان نے یہ بات صدارتی محل میں کونسلروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا ہمارے ملک میں آ کر دہشت گردی کی کوشش کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے اور ان دھمکیوں کے پس پردہ عناصر کا پتہ چلاتے ہوئے انہیں ناقابل فراموش سبق سکھائیں گے۔انہوں نے کہا ترکی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے۔صدر اردگان نے دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف کاروائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ملک سے غداری کرنے والوں کا صفایا ہونے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ابھی ہم نے بہت کچھ کرنا ہے ۔

مزیدخبریں