کابل (آئی این پی) افغانستان میں قومی اتحاد کی حکومت نے نئی امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان پر دہشت گرد گروپوں کی پشت پنائی سے روکنے کیلئے دباﺅ بڑھائے۔ افغان ٹی وی ”طلوع نیوز“ کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو کے ترجمان کاکہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے افغانستان کے ساتھ مکمل افہام و تفہم کے ساتھ فوجی صورتحال کے حوالے تعاون بڑھانا ضروری ہے۔ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اسکی پاکستان اور افغانستان کیلئے موجودہ پالیسیوں کے سنگین نتائج ہونگے۔ اسلام آباد دہشتگردی کے خلاف اپنے موقف کا جائزہ لینا چاہئے۔ صدارتی ترجمان ہارون چاخانسوری کا کہنا تھا گزشتہ دو سالوںکے دوران افغانستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات سٹرٹیجک تعلقات اور دو اچھے پارٹنر کی طرح ہیں۔
افغان حکومت
دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان پر دبا¶ بڑھائے، افغان حکومت
Jan 21, 2017