گوجرانوالہ: کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر برآمد

Jan 21, 2017

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے۔ بتایا گیا ہے کہ کاﺅنٹر آف ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کھیالی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشت گردوں لیہ کے رہائشی آفتاب اور گوجرانوالہ کے رہائشی شعیب کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 549 گرام دھماکہ خیز مواد، دو ڈیٹونیٹر اور نقدی برآمد کرلی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، سی ٹی ڈی نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
2 دہشت گرد گرفتار

مزیدخبریں