نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ’’اذان‘‘ کی شیدائی نکلیں۔ گذشتہ روز ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بھوپال میں اپنے گھر کے ٹیرس پر بیٹھ کر وہ عمومی طور پر مغرب کی اذان کا انتظار کرتی ہیں۔ اس وقت عجیب سا پرسکون ماحول ہوتا ہے اور یہی انکا پسندیدہ وقت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں اذان صاف سنائی دیتی ہے۔ پانچ چھ مساجد سے آواز آتی ہے اس وقت گھر کے ٹیرس پر گزارے وہ پانچ منٹ انہیں بہت اچھے لگتے ہیں، ایک طرف سورج غروب ہو رہا ہوتا ہے اور دوسری طرف اذان سنائی دے رہی ہوتی ہے۔