ملبورن (آن لائن+ اے ایف پی) آسٹریلیا میں ایک کار پیدل چلنے والے افراد پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ملبورن میں اس وقت پیش آیا جب ایک شخص تیز رفتار کار شاپنگ مال میں داخل ہونے والے افراد پر چڑھا دی۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں ہے۔