اوگرا، نیپرا سمیت 5 اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

Jan 21, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا اور نیپرا سمیت 5 اتھارٹیز کو مختلف وزارتوں کے ماتحت کرنے کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور مقامی وکیل شیزار ذکاء کی ایک نوعیت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی ۔ جس میں اوگرا اور نیپرا کو وزارتِ کے ماتحت کرنے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اوگرا اور نیپرا سمیت دیگر اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری نہیں لی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے فاضل عدالت کو بتایا نیپرا اوگرا سمیت ریگولیٹری اتھارٹی کو وزارتوں کے ماتحت کرنا غیر آئینی ہے ۔

مزیدخبریں