ترکی: روسی سفیر آندرے کارلوف کی ہلاکت کے شبہ میں مزےد 2 افراد گرفتار

انقرہ (اے پی پی)ترک داراaلحکومت انقرہ میں مسلح حملے میں روسی سفیر آندرے کارلوف کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں فیتو کے رکن2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کورٹ آف پیس کی طرف سے ملزمین سے تفتیش کی گئی اور مشتبہ افراد میں سے سرجان باشار اور انس عاصم سیلین کو فیتو کے رکن ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے سنجان جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیش کے مطابق گرفتار کیا جانے والا ملزم پولیس اہلکار سرجان باشار ، روسی سفیر کارلوف کے قاتل میولود مرت آلتن تاش کا پولیس اکیڈمی کے دور سے بھائی تھا۔اور آلتن تاش جس گھر میں مقیم تھا اسے بھی سرجان باشار نے اس کے لئے کرایہ پر حاصل کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن