2018ءتک بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ گیارہ ہزار میگا واٹ کا اضافہ ہوگا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان چائنا اقتصادی راہ داری کے منصوبے کے تحت پاکستان 2018تک ریکارڈ 11ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کر سکے گا جبکہ پچھلے ایک سال میں صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے خصوصی استثناءحاصل ہے یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے نویں سی ایس آر سمٹ اور ایوارڈ2017 کی تقریب کے موقع پر بطور مہمانخصوصی اپنے خطاب میں کہی۔ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں 55کمپیوں کو خصوصی سماجی خدمات پر ایوارڈ سے نوازاگیا۔ اس موقع پر مہمان اعزازی کے پی کے کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ ملک کو تقریباً ہر گزرتے سال میں قدرتی آفات اور انسانی غلطیوں کی وجہ سے سنگین بحران کا شکار ہونا پڑتا ہے ایسی کراچی کی کیفیت معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور آبادی کے دباﺅ میں اضافے کی وجہ سے بے حد سنگین ہوجاتی ہے ۔ سیکریٹری ماحولیات تغیر سید ابو احمد عاطف نے کہا کہ کاروباری طبقے کو سماجی شعبے میں خدمات کے ساتھ ساتھ ماحول کی بہتری کیلئے بھی کام کرنا چاہئے کیونکہ ماحول دوست ملک انسان کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن